سرکل بکوٹ میں آتشزدگی سی2 گھراور قیمتی سامان جل کرخاکستر

جمعہ 20 جنوری 2017 18:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سرکل بکوٹ میں آتشزدگی کے 2مختلف واقعات میں گائوں بانڈیان اور دکھن کھن میں 2گھر، 2 بھینسیں، 9 بکریاں، 2بیل اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل نمل کے گائوں بانڈیاں محلہ کوٹ کے رہائشی محمد واحد کے مکان جس میں 9 پختہ کمرے تھے، میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں محمد واحد کا گھر کا تمام اثاثہ جل گیا، قیمتی زیورات، پرائز بانڈ، نقدی، ٹی وی، فریج کے ساتھ قیمتی دستاویزات، اسناد، 2 بھینسیں، 3بکریاں بھی جل گئیں۔

دوسرے واقعہ میں یونین کونسل بکوٹ کے گائوں دکن کھن میں رات کی تاریکی میں محمد امتیاز عباسی کے مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس میں مکان کے ساتھ 6 عدد بکریاں اور بیل بھی زندہ جل گئے، اس واقعہ میں بھی گھر کے مکین صرف اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے، باقی ہر چیز جل کر خاکستر ہو گئی۔ عمائدین علاقہ منظور ممتاز عباسی، پی پی پی سرکل بکوٹ کے رہنما سردار گل زار عباسی، سابق امیدوار صوبائی سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ، تاج عباسی نائب ناظم سرندہ کھن کلاں و دیگر نے ان واقعات پر دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :