سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 18:24

سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) مکہ سے مدینہ آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی نڑاد برطانوی معتمرین جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والی بس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکارہوگئی، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 ماہ کے بچے سمیت 6 پاکستانی نڑاد برطانوی معتمرین جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور 2 کا اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے ہے۔دوسری جانب برطانوی دفترخارجہ نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی اورکہا ہے کہ ان افراد کے رشتہ داروں کو قونصل خانے کی جانب سے مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :