Live Updates

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نا اہلی ریفرنس پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف ایک نااہلی ریفرنس سیکرٹری اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے وفد کی شکل میں جمع کروایا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ چونکہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اسمبلی میں موجود نہ تھے جس کی وجہ سے انہیں یہ ریفرنس سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروانا پڑا۔

بعدازاں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ریفرنس میں استدعا کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اپنے اثاثے اور بنکنگ ٹرانزیکشن چھپائے جانے کی بنیاد پر وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد یہ ریفرنس الیکشن کمیش کو بھیجا جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے چار فلیٹ واگزار کروانے کے لئے 34ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی لیکن انہوں نے یہ اثاثے چھپائے رکھے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف آج ایک نیامحاذ کھول دیا ہکے جس کے تحت وہ پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر آواز بلند کریں گے اور شہباز شریف کو واپس گھر بھیج کر رہیں گے۔ ایک طرف حکومت کا کرپشن کا تابوت اسلام آباد سے اور دوسری طرف لاہور سے بھی نکلے گا اور ہم شہبازشریف کو چلتا کریں گے اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی نے گلی میں شور ہے دونوں بھائی چور ہیں کے نعرے لگائے۔(قیوم زاہد)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات