چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وفد کے ہمراہ آئی جی پولیس پنجاب آفس کا دورہ

جمعہ 20 جنوری 2017 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سعید منصور علی شاہ کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 5ججوں پر مشتمل وفد نے آئی جی پولیس پنجاب آفس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر مشتمل وفد جب آئی جی پولیس پنجاب کے دفتر پہنچا تو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے وفد کو سلامی پیش کی آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ وفد کو بتایا گیا ہے کہ پولیس کس طرح مختلف مقدمات میں شاہدین کا ویڈیو بیان قلم بند کرتی ہے۔(اے ملک)