افغانستان، پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، 16 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) افغانستان میں ایک پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں16سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ طالبان نے اصوبہ قندھار کے ضلع میوانہ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، حملے میں 16پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ وقار)