نوکنڈی, امن وامان خراب کرنے والوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگاعلاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کی جان ومال کا تحفظ کو یقنی بنا ئے جایا گا

تفتان مہراللہ بادینی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:33

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) اسٹنٹ کمشنر تفتان مہراللہ بادینی نے کہا کہ امن وامان خراب کرنے والوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیلدارآفس نوکنڈی میں قبائلی معتبرین اور عوامی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع تحصیلدار میر شوکت لہڑی،آراکین ضلع کونسل چاغی خان محمد آصف سنجرانی،سردار نوربخش شیرزئی،قبائلی عمائدین خان محمدابراہیم سنجرانی،سردار شوکت ایجباڑی،سردار محمداعظم برہانزئی،ملک محمداعظم محمدزئی،میر حاجی امان اللہ کبدانی،میر غلام جیلانی ساسولی،حاجی یار محمد مینگل،سیٹھ روپ چند و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کی جان ومال کی تحفظ میں کوئی دقیقہ فروے گذاشت نہیں کی جائیگی،انہوں نے کہا نوکنڈی ایک پرامن علاقہ رہا ہے اور یہاں کے قبائل نے ہر وقت انتظامیہ کیساتھ تعاون کرکے بہترین امن قائم کی ہے قبائلیوں نے کہا کہ نوکنڈی میں چوری ڈکیتی کے واردتوں میں باہر کے لوگ ملوث ہیں جو یہاں کی امن و امان کی خرابی میں اثر انداز ہورہے ہیں جنکا انتظامیہ قلع و قمع کرکے نوکنڈی کی مثالی امن واپس بحال کردیں اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر مہرا للہ بادینی نے کہا کہ قبائلیوں اور عوام کی مدد سے جلد تمام مسائل پہ قابو کرکے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :