ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا طلبہ کا مظاہرہ

جمعہ 20 جنوری 2017 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی سکول و کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا مظاہرہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے میں امریکی صدر کی تصاویر کو جلایا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء نے پریس کلب کے باہر پیدل واک بھی کی۔ (عابد شاہ/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :