پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:48

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستانی خاتون کوہ پیماثمینہ بیگ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ثمینہ بیگ نے شمشال پیک ایکیسپی ڈیشن کو لیڈ کیا اور نامعلوم چوٹی بھی سر کی جسے آج تک کسی نے دریافت تک نہیں کیا تھا۔نیشنل ویمن ونٹر ایکسپی ڈیڈیشن کی نگراں پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ تھیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر اپر ہنزہ میں موجود منگلگ کی چوٹی کو سر کرنے کا منصوبہ تھالیکن بعض مسائل کی وجہ سیبوسم پاس ائیریا شمشال نامی چوٹی کو پہلے سر کیا گیاجسے اس سے قبل کسی نے سرنہیں کیا تھا۔

موسم سرما میں ہونے والا یہ ایکسپی ڈیشن اس لحاظ سے منفرد تھا کہ کوہ پیماوں کو باقائدہ ٹریننگ دی گئی تھی۔ثمینہ بیگ کی سربراہی میں خواتین کوہ پیماوں نے 5600 میٹرز برفیلی چوٹی سر کی ،جہاں درجہ حرارت منفی40کے قریب تھا۔

متعلقہ عنوان :