اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں ،شاہد ریاض

جمعہ 20 جنوری 2017 18:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات میں کی جانے والی ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں کافی اور نتیجہ خیز نہیں بلکہ اس کیلئے اراکین اسمبلی کو قانون سازی کیلئے کام کرنا چاہیے اور اسمبلی سے قانون پاس کروایا جائے کہ اشیائے خورد ونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو کاروبار کیلئے نا اہل اور کم از کم عمر قید کی سزا دی جانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات تیار کرنے اور بیچنے والوںکیلئے موت کی سزا ہونی چائییے تاکہ وہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے گھنائونے کاروبار سے تائب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں موثر قوانین کی عدم موجودگی میں ملاوٹ اور اس طرح کی دیگر خرابیاں زور پکڑ رہی ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں اصلاح کیلئے کافی نہیں۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ خود موثر قانون سازی کیلئے اپنے اراکین اسمبلی کو تحریک دیں اور اسمبلی سے سخت سے سخت قانون پاس کروائیں اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں عوام کی جانب سے زبر دست پذیرائی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :