پاک فوج کا برفباری سے شدید متاثرہ قلات ڈویژن میں بھرپور آپریشن جاری ، 4ٹن خوراک،خیمے اور کمبل متاثرہ علاقوں میں تقسیم کر دیئے

جمعہ 20 جنوری 2017 19:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاک فوج کا برفباری سے شدید متاثرہ قلات ڈویژن میں بھرپور آپریشن جاری ، چارٹن خوراک،خیمے اور کمبل متاثرہ علاقوں میں تقسیم کر دیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے برفباری سے متاثرہ قلات ڈویژن میں آپریشن جاری ہے۔پاک فوج نے چارٹن خوراک،خیمے اور کمبل متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے۔پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔پاک فوج نے حکومت بلوچستان کی درخواست پر دو ایم آئی 17ہیلی کاپٹرز فراہم کردیئے،ہیلی کاپٹروں سے قلات سے خالق آباد اور منگو چر علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جائیں گی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :