عظیم اور شاندار مستقل 2017 ء میں پاکستان کا منتظر ہے،معاشی اور توانائی کے لحاظ سے مستحکم اورخود کفیل پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے
وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کی ناگودر میں سڑک کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت
جمعہ 20 جنوری 2017 19:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2013 ء میں پہاڑ کی مانند دکھنے والے مسائل اور چیلینجززپر حکومت نے بڑے احسن انداز سے قابو پا لیا ہے اور اس کا اعتراف نہ صرف قومی سطح پر کیا جارہا ہے بلکہ جاپان سے لے کر امریکہ تک دُنیا کے مستند جریدے اور اخبارات حکومت کی اس زبردست کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ امن وامان ہو یا معیشت یا پھر کوئی اور شعبہ ،حکومت نے ہر میدان میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث بین الاقوامی سطح کی اشاعت و جریدے میں2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی زبر دست کامیابی کی پیش گوئی کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی ترقی وخوشحالی نے دُشمنوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ پاکستان او رحکومت کوکسی نہ کسی طریقے سے غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششیںکر رہے ہیں ۔لیکن وہ پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کو اب کسی صورت میں نہیں روک سکتے ہیں۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ اگر آج عمران خان نے بھی دھرنوں اور احتجاج کی بجائے صوبہ کے پی کے میں نواز شریف کے وژن کی طرح صرف اور صرف ترقی وکارکردگی کو اپنامشن بنایا ہوتا تو کے پی کے کے عوام بھی خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کر رہے ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ آج خیبر پختونخواہ کے عوام کاعمران خان پر اعتماد اور بھروسہ ختم ہو چکا ہے اور وہاں کے عوام آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی طرح محمدنواز شریف کے وژن سے بے حد متاثر ہو چکے ہیںاور وہ اپنے صوبے کی خوشحالی کی خاطر 2018 ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کے پی کے میں بھرپور کامیابی دلوا کر دیگر پاکستان کی طرح شاندار ترقی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہو جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.