شہری دوران ڈرائیونگ لائن اینڈ لین کا خاص خیال رکھیں،ڈی آئی جی ٹریفک

جمعہ 20 جنوری 2017 19:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ لائن اینڈلین کا خاص خیال رکھیں اور اوورٹیکنگ کے لئے صرف دائیں لین کا استعمال کریں۔گاڑی ہمیشہ اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ پر رکھیں۔شہری دھند کے موسم میں کسی حادثہ سے بچنے کی خاطر گاڑی کی فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں۔

لائن کے اوپر گاڑی مت چلائیں جوکہ قانوناً جرم ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کوبہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ٹریفک وارڈنز شہر میں سردی کے سخت موسم اور احتجاجی ریلیوں کے باوجود سڑکوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کہیں بھی جانے سے پہلے راستہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ہمارے ریڈیو FM-88.6،ہیلپ لائن نمبر 1915،یا سو شل میڈیا فیس بک https://www.facebook.com/citytraffic.policelhr/،ٹویٹرhttps://twitter.com/ctplahoreیا ہماری ویب سائٹ http://www.ctplahore.gop.pk/پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :