تھانہ ویسٹریج کی حدود میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 19:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) تھانہ ویسٹریج کی حدود میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ زکریا مسجد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 35 سالہ شبانہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہو گیا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ واقعہ شبانہ کی شادی سے پہلے کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :