ہاکی کے فروغ کیلئے سکولوں اور کالجوں میں مقابلے کرائے جائیں گی' ذولفقار احمد گھمن

خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہاکی کو بھی شامل کیا گیا ہے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مالی تعاون کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی'ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 20 جنوری 2017 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں میں بھی مقابلے کروائے جائیں گے، خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہاکی کو بھی شامل کیا گیا ہے، ڈاراکیڈمی ہاکی کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈار ہاکی اکیڈمی اور گورنمنٹ گٹی ہائی سکول فیصل آباد کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 3میچز کے سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر کیا ،ڈی جی سپورٹس پنجاب میچ کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر اولمپئین توقیرڈار بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے ، ہاکی کو فروغ دینے کیلئے سکولوں اور کالجوں میں مقابلے کرائے جائیں گے، اسی طرح خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی ہاکی کے بھرپور مقابلے ہوں گے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مالی تعاون کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی اور ان کو قومی ٹیموں میں بھی شامل کیا جائے گا ، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ڈار اکیڈمی ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب کا گراؤنڈ پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیااور کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے گئے۔

متعلقہ عنوان :