موجودہ حکومت سکیورٹی معاملات میں بہتری لائی،کراچی میں دودہائیوں سے سکیورٹی کے حالات خراب تھے،طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والی جماعتیں بھی آپریشن کے حق میں ہیں،گذشتہ تین سال میں ٹیکس وصولیوں کی مد میں 60فیصداضافہ ہوا

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا اسلام آبادچیمبرز میں سرمایہ کاروں سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سکیورٹی معاملات میں بہتری لائی،کراچی میں دودہائیوں سے سکیورٹی کے حالات خراب تھے،طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والی جماعتیں بھی آپریشن کے حق میں ہیں،گذشتہ تین سال میں ٹیکس وصولیوں کی مد میں 60فیصداضافہ ہوا۔جمعہ کو اسلام آبادچیمبرز میں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو توانائی اور دہشتگردی کا سامنارہا،موجودہ حکومت سیکیورٹی معاملات میں بہتری لائی،کراچی میں دو دہائیوں سے سیکیورٹی کے حالات خراب تھے،کراچی کے حالات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو مدعو نہیں کرسکتے تھے،سیاسی جماعت کے کہنے پر کاروبار کا مرکز شہر بند ہوجاتاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والی جماعتیں بھی آپریشن کے حق میں ہیں،گذشتہ تین سال میں ٹیکس وصولیوں کی مد میں 60فیصد اضافہ ہوا،پاکستان اسٹیل کافی عرصے سے بند پڑی ہے،پاکستان اسٹیل کو دوبارہ چلانے کیلئے پیسے نہیںتھے،پاکستان اسٹیل کو پہلے فروخت کرنے کی کوشش کر مگر کوئی خریدار نہیں آیا،سندھ حکومت اور چینی سرمایہ کار بھی پیچھے ہٹ گئے۔محمد زبیر نے کہا کہ لیز پر لینے والی کمپنی کا پانچ سال کا سرمایہ کاری پلان دیکھیں گے،سوئی سدرن اور نیشنل بینک کے ایک سو ارب روپے کے واجبات ہیں،پاکستان اسٹیل ملازمین کے واجبات کی رقم 40ارب روپے بنتی ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :