دہشتگردی کا خطرہ، نئی دہلی لاہور بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی،بھارتی میڈیا

جمعہ 20 جنوری 2017 19:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر نئی دہلی لاہور بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی نئی دہلی بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے بتایا ہے کہ دہشتگرد گروپ وفاقی دارالحکومت میں ری پبلک ڈے کے موقع پر تقریب میں گڑ بڑھ کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں اس سلسلے میں وہ سمجھوتہ ایکسپریس اور نئی دہلی لاہور بس سروس کو نشانہ بناسکتے ہیں جس کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :