ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے واشنگٹن میں شاندار استقبالیہ تقریب، مستقبل کی فرسٹ فیملی نے شرکت کی، حامیوں نے شاندار جشن منایا

جمعہ 20 جنوری 2017 19:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں پہنچنے سے پہلے ان کے حامیوں نے شاندار جشن منایا۔ تاریخی لنکن میموریل ہال میں ہونے والی تقریب میں نومنتخب صدر ٹرمپ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی۔امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے دارالحکومت واشنگٹن میں شاندار استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں مستقبل کی فرسٹ فیملی نے شرکت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں پہنچنے سے پہلے ان کے حامیوں نے شاندار جشن منایا۔ تاریخی لنکن میموریل ہال میں ہونے والی تقریب میں نومنتخب صدر ٹرمپ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے کے نام سے ہونے والی تقریب میں نومنتخب صدر کے حامیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور اپنے حامیوں کا ہاتھ لہرا کر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کو ہماری مہم کا پہلا ہفتہ یاد ہو گا اور پھر آخری مہینہ، ہم سب کو علم تھا کہ کچھ خاص ہونے والا ہے۔ میں تو آپ کو صرف یہ بتا سکتا ہوں کہ انتخابات میں تیزی اور تیزی آتی گئی۔ وہ ہمیں کریڈٹ دینا نہیں چاہتے تھے کیونکہ وہ ہمیں بھول گئے تھے۔ مہم کے دوران میں نے آپ کو فراموش مرد اور فراموش خواتین کہا تھا لیکن اب آپ کو کوئی نہیں بھلا سکتا تقریب کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :