اسلام آباد، سابق شوہر کے گھر ڈکیتی کرنے والی بیوی خلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 جنوری 2017 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پولیس تھانہ بہارہ کہو نے سابق شوہر کے گھر ڈکیتی کرنے والی بیوی اور دو ملازموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمے کا اندراج عدالتی حکم پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کالونی کے رہائشی نے عدالت پولیس ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے مقدمے کے اندراج کی درخواست کر رکھی تھی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کے ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے۔ جس پر پولیس نے مقدمے کا اندراج کیا۔ واضح رہے کہ عمران نے اپنی سابقہ بیوی کے خلاف درخواست میں موقف اپنا رکھا ہے کہ اس کی سابقہ بیوی اور دو ملازم راحیل،احسن نے گھر میں گھس کر کمپیوٹر،لیپ ٹاپ،اے سی،نقدی،گھڑیاں اور پرفیوم چرا ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :