سی آئی اے کراچی کے یونٹ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے زیر اہتمام شہریوںکو خوشیاں فراہم کرنے کی پُر وقار تقریب کا اہتمام 21جنوری کو ہوگا

جمعہ 20 جنوری 2017 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) سی آئی اے کراچی کے یونٹ اینٹی کار لفٹنگ سیل ACLCنے کراچی کے شہریوںکو خوشیاں فراہم کرنے کی پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا ہے، جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئیں موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے بعد ضروری و ضابطے کی کاروایئاں مکمل کر کے ایسی 750موٹر سائیکلیں ان کے مالکان کے حوالے کرنے کی منفرد و مثالی تقریب آج 21جنوری 2017، بروز ہفتہ 10 بجے دن بمقام اے سی ایل سی آفس شریف آباد میں ہو گی ، تقریب کے مہمانِ خصوصی دی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد ہوں گے، جبکہ تقریب میں اے سی ایل سی افسران ، سی پی ایل سی کے نمائندے اور معززین ِ شہر بھی شرکت کریں گے، جبکہ تقریب میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا بھی خصوصی شرکت و کوریج کرئے گی۔

متعلقہ عنوان :