سکھر‘دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ‘ ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 20:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ، ڈیڑھ سالہ بچہ فوت ہو گیا ، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مدرسہ انوار مصطفیٰ موڑ پر دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں بنام بلاول کلہوڑو سکنہ باگڑجی کا ڈیڑھ سالہ بچہ غلام مصطفیٰ گر کے فوت ہو گیاتھانہ اے سیکشن پولیس نے دوسرے موٹر سائیکل سوار بنام عبداللہ ولد قادر بخش لاشاری سکنہ صالح پٹ کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل تحویل میں لے لی ہے فوت ہونے والے بچے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :