کشمیری صبرواستقامت کا پہاڑ بن کر بھارتی افواج کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں

جماعة الدعوة کراچی کے مس?ل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا خطبہ جمعہ

جمعہ 20 جنوری 2017 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) جماعة الدعوة کراچی کے مس?ل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیری صبرواستقامت کا پہاڑ بن کر بھارتی افواج کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، بھارت کشمیر کے مسئلہ پر ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔ پاکستان کو بھی کشمیریوں کے حقیقی وکیل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے پلیٹ فارم سے بڑی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ملک گیر سطح پر تحریک کو منظم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں میں بیداری کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔ کشمیری آزادی کے حصول کے لیے مسلسل قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سخت حالات کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا کر کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کشمیر یوں کی جدو جہد آزادی کچلنے کے لیے نت نئے حربے اختیار کر رہی ہے۔ کشمیریوں کے قتل عام اور ان کی عزتوں اورجان ومال پر حملے آئے دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ پوری کشمیر ی قوم امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کا فریضہ سر انجام دیں۔ بھارت سرکار طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سر د کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کشمیریوں کی جدوجہد، استقامت اور جرات کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ،جو قومیں قربانیاں پیش کرتیں ہیں آزادی انہی کا مقدر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :