کراچی‘ تھانہ عزیزآباد انویسٹی گیشن پولیس سے گرفتار ملزم کے مبینہ فرار بارے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق تھانہ عزیزآباد انویسٹی گیشن پولیس سے گرفتار ملزم کے مبینہ فرار ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے،انہوں نے کہا کہ وقوعے کے حوالے سے غیرجانبدارانہ انکوائری کی تفصیلات میں مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس افسران واہلکاروں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :