لاہور ہائیکورٹ، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرار کی کوشش ناکام

جمعہ 20 جنوری 2017 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پولیس نے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ملزم نویدکے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے لہذا درخواست گزار کی ضمانت منظور کی جائے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ تفتیش میں درخواست گزار قصور وار ثابت ہوا ہے۔فاضل ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی جس پر ملزم نوید نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنادیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ گوجرنوالہ کے نوید کیخلاف کاشف نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کروایاہے۔