لاہور ہائیکورٹ، جناح ہسپتال میں خاتون کی فرش پر ہلاکت کے معاملہ پر ڈاکٹر کی معطلی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جمعہ 20 جنوری 2017 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہسپتال میں خاتون کی فرش پر ہلاکت کے معاملہ پر ڈاکٹر ظفر اقبال کی معطلی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی جس میں معطلی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر ظفر اقبال کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیاہے ۔

سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت معطل کیے گئے شخص کی داد رسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ مناسب فورم نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ آرٹیکل 212 کے تحت درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔