لاہور ہائیکورٹ نے 135 ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور لیکچرارز کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتی روک دی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے 135 ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور لیکچرارز کی تنخواہوں سے چار سے چھ ہزار روپے ماہانہ کٹوتی سے روک دیا، وزارت خزانہ اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں درخواست گزاروں کے وکیل شاہین پیرزادہ نے بتایا کہ 2002 سے 2013 تک کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی تنخواہوں سے ماہانہ چار سے چھ ہزار روپے کٹوتی کی جارہی ہے جو غیر قانونی اقدام ہے، قانون کے مطابق سرکاری ملازمین کو دی گئی مراعات واپس نہیں لی جاسکتیں، لہذا کٹوتی کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :