لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی باپ کی تحویل سے لے کر ماں کو دے دی۔ بچی نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور باپ کے پاس رہنے کی ضد کرتی رہی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو 8 سالہ بچی انیلا کی تحویل کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ شائستہ نامی خاتون نے بچی کی تحویل کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور استدعا کی کہ اسے اس کی بچی دلوائی جائے۔فاضل عدالت نے درخواست پر بچی کی تحویل ماں کو دے دی ۔

متعلقہ عنوان :