سٹی ٹریفک پولیس کی کوششوںسے ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے،ڈی آئی جی ٹریفک

جمعہ 20 جنوری 2017 20:25

․لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی کوشہریوں کو بہترین سفری سہولیات دینے کی کوششوں سے سٹرکوں پر معمول کی ٹریفک کی روانی میں بہتری آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

شہر میں ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی خدشات ، پریس کلب میں انجمن طلباء اسلام کے 30سے 40افراد کے احتجاج ، سمن آباد مین سیورج نظام کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج اور اچھرہ روڈپر پانی اور گیس کی غیر فراہمی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا لیکن پورے شہرمیں کہیں بھی ٹریفک روانی متاثر یا گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کی اطلاع موصول نہ ہوئی ۔

تمام مقامات پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے جا کر ٹریفک روانی کو متاثر ہونے سے بچایا اورٹریفک بہائو کو یقینی بنایا ۔شہر میں اگر ٹریفک رواں دواں ہوتی ہے تو سٹی ٹریفک پولیس کے افسران و ٹریفک وارڈنز کی مسلسل محنت اور جذبہ کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :