قلعہ عبداللہ کے کئی گائوں کے راستے بدستوربند ‘راستہ کھلوانے کی انتظامیہ کی کوششیں بے سود‘پاک فوج سے مددکی اپیل

پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی ‘بجلی کی فراہمی معطل

جمعہ 20 جنوری 2017 20:33

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) قلعہ عبداللہ کے کئی گائوں کے راستے بدستوربند ہے ،راستہ کھلوانے کی انتظامیہ کی کوششیں بے سود ،پاک فوج سے مددکی اپیل،پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کردی گئی ہے تاہم بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے امنتواور قرب وجوارکے علاقے جوکہ پاک افغان بارڈر کے قریب ہے کے راستے شدیدبرفباری کی وجہ سے آج سات روزگزرنے کے بعد بھی بدستوربندہے اور مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں کسی بھی جانب سے کوئی امدادنہیں مل رہی ہے،کسی سے رابطہ نہیں ہورہاہے اور اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان علاقوں میں کیا صورتحال ہے، علاقے کو جانے والا واحد آمدورفت کا راستہ برف سے مکمل ڈھکا ہوا ہے اور گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی ہدایت پر اے سی قلعہ عبداللہ اعجازاحمدجعفر نے لیویزنفری کے ہمراہ ٹریکٹروں کے ذریعے سے راستہ کھولنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے کیونکہ دیگر علاقوں کی بہ نسبت اس علاقے میں زیادہ برفباری ہوئی ہے جو 3فٹ سے بھی زیادہ ہے اس کی وجہ سے راستہ کھولنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے اور اس راستے کو کھولنے کیلئے بھاری مشنری کی ضرورت ہے،اے سی قلعہ عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے اعلی حکام کو اس کی رپورٹ دی ہے تاہم ایک یا دودنوں میں راستہ کھلوانے کیلئے بھاری مشنری منگوائی گئی ہے ،دوسری جانب قلعہ عبداللہ عوامی وسماجی حلقوں نے پاک فوج سے فوری طور پر امنتوایریا میں لوگوں کو مددپہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،پی ڈی ایم اے نے آج امدادی سامان کے 5ٹرک قلعہ عبداللہ پہنچادیئے گئے جنہیں لیویزہیڈکوارٹر قلعہ عبداللہ میں اے سی کی نگرانی میں رکھا گیا ہے پہنچائے گئے سامان میں کمبل ،خوردنی اشیاء شامل ہے جن کو متاثرہ افراد میں تقسیم کیاجائیگا،شدید برفباری نے جہاں زندگی کے دوسرے شعبوں کو متاثر کیا وہاں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور علاقے کے مکین گزشتہ 9دنوں سے بجلی سے مسلسل محروم ہے بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پینے کے پانی کا بھی بحران پیداہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :