سکندر حیات خان شیر پائو نے علاقے میں مختلف دیہات کے لئے پانچ سڑکوں کی منظوری دیدی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیر پائو نے علاقے میں مختلف دیہات کے لئے پانچ سڑکوں کی منظوری دی جس پر سولہ کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ چارکروڑ کی لاگت سے مذکورہ علاقے کو دوسرے یونین کونسلوں سے ملانے کے لئے تین سڑکوں اور مختلف پلوں کی تعمیر کابھی اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈانگ قلعہ تنگی ضلع چارسدہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے علاقے میں بجلی کے بارہ ٹرانسفارمروں کی تنصیب اور ٹرانسمیشن لائن کابھی اعلان کیا۔ انہوںنے کہا کہ ضلع چارسدہ میںگیس کی ترسیل کے لئے ساٹھ کروڑ روپے محکمے کو جمع کئے گئے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع کیاجائے گا جبکہ محکمہ ایریگیشن کی طرف سے مختلف منصوبوں پر تین ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ شبقدر کے علاقے میں تین ارب روپے کی لاگت سی2 ۔ سمال ڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے پانچ ہزار ایکڑ بنجز زمین سیراب ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ ضلع چارسدہ میں ریسکیو1122 کا بہت جلد آغاز کیاجارہا ہے جس سے عوام کو ایمرجنسی میں فوری مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :