پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آئوٹ سورس ماڈل کے تحت ملتان میٹرو بس سسٹم کو چلائے گی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:48

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آئوٹ سورس ماڈل کے تحت ملتان میٹرو بس سسٹم کو چلائے گی۔ اس سلسلے میں پرائیوٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں پی ایم اے ان کی مانیٹرنگ کرے گی ۔لاہور اور پاکستان میٹرو بس سسٹم اسی ماڈل کے تحت آپریٹ کیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان میٹرو بس سسٹم پر کام کرنے والے اداروں نے 2600افراد کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اس طرح یہ منصوبہ سینکڑوں خاندانوں کے روزگار کا وسیلہ بن گیا ہے ۔

ٹکٹنگ کانظام چلانے کیلئے 464افراد، سیکورٹی کے لئے 500، صفائی کیلئے 650، لفٹ چلانے کے لئے 66برقی زینے آپریٹ کرنے کیلئے 66، پلیٹ فارم سکرین ڈور کی دیکھ بھال کے لئے 27، جنریٹر چلانے کیلئے 72، فیڈر بسسز کیلئے 510اور میٹرو بسو ں کیلئے 300افرادبھرتی کئے گئے ہیں ۔