درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازاجمیر شریف کے گدہ نشین صاحبزادہ سیدفریدالدین چشتی مہاراج کاالمصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرحاجی محمدحنیف طیب کی دعوت پرالمصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ

جمعہ 20 جنوری 2017 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازاجمیر شریف کے گدہ نشین صاحبزادہ سیدفریدالدین چشتی مہاراج نے المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرحاجی محمدحنیف طیب کی دعوت پرالمصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ کیا،ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے بارے میں المصطفیٰ کے ٹرسٹی معین خان اور احمدرضاطیب نے اٴْنہیں بریفنگ دی۔

اس موقع پرسیدرئیس احمدبخاری،محمدزاہدبخاری،سلیم قریشی،ریاض سلطانی،معین احمدودیگرموجودتھے۔صاحبزادہ سیدفریدالدین چشتی مہاراج نے المصطفیٰ کامعائنہ کرنے کے بعداظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ سماجی خدمت دراصل خواجہ غریب نوازرحمةٴْا?علیہ کی تعلیمات کاہی تسلسل ہے میںنے المصطفیٰ میڈیکل سینٹرکے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اس ادارے میں ڈائیلیسس سینٹر،تھیلی سیمیا،ہونٹ اور تالوکٹے افرادکے آپریشنز،بلڈبنک،لیبارٹری،ایکسرے،الٹراساؤنڈ،چھوٹے بچوںکاشعبہ انتہائی نگہداشت ،آنکھوں اور گائینہ کے وارڈزسب انتہائی معیاری اورجدید آلات سے لیزہیں،انہوںنے کہاکہ چونکہ میں نے زندگی کے 33سال سعودی عرب میںگزارے ہیں اس لئے مجھے بہت اعلیٰ صحت کے اداروں کے دورہ کاموقع ملاہے۔

(جاری ہے)

لیکن سماجی خدمت کے نام پرجتنامعیاری علاج بالخصوص غریبوں کیلئے معمولی نرخوں پرعلاج کرنے میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بالخصوص ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںجنہوں نے اپنی زندگی اس عظیم مشن کیلئے وفد کررکھی ہے۔المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی حاجی محمد حنیف طیب کی قیادت میں انسانی خدمت کے جوریکارڈقائم کررہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

حاجی محمدحنیف طیب نے مہمان گرامی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ صوفیائ کرام نے انسانی خدمت کے جوچراغ روشن کئے المصطفیٰ اٴْنہیں کے مشن کوآگے بڑھارہی ہے،یہ ادارہ صرف صحت کے شعبے تک محدودنہیں ہے بلکہ تعلیم اورانسانی خدمت کے دیگرشعبوں میں بھی المصطفیٰ کی خدمات ملک کے مختلف شہروں ،گاؤں اوردیہاتوں میں جاری ہے اور اس کے دائرے میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے۔حاجی محمد حنیف طیب نے نیکی کے اِس مشن میں تعاون کرنے پرمخیرحضرات کابھی شکریہ اداکیاجن کے مالی تعاون کے بغیر نیکی کاکوئی مشن مکمل نہیں کیاجاسکتاتھا۔