پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ‘آنے والے انتخابات میں ملک بھر میں کلین سوپ کرکے سابق خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ‘بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر الحاج میر علی مدد جتک کی پارٹی وفد سے بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر الحاج میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی آنے والے انتخابات میں ملک بھر میں کلین سوپ کرکے اپنی سابقہ خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدارتی امیدوار سبی میر غلام رسول سیلاچی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر میر عبدالمالک جتک ، سید اصغر شاہ، نظام الدین دشتی ، جہانگیر حسین کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی الحاج میر علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود مکمل فعال کردار ادا کررہی ہے بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیںپیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی آواز کو بلند کرنا اپنا مقصد بنایا پارٹی کے قائدین بلارنگ ونسل عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں پیپلز پارٹی نفرت سبز باغ اعلانات کا سہارا نہیں لیتی بلکہ عملی اقدامات کرکے لوگوںکے دلوں میں راج کرتی ہیں پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میںعوام کے ووت کی پرچی سے کامیاب ہوکر اقتدار میں آئے گی بلوچستان سمیت ملک کے مسائل کو حل کرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہیں جو ملکی مسائل کے خاتمہ کی صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئر میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل فعال کردار ادا کررہی ہیں کارکناں جوش وجذبے متحد ومنظم ہوکر پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو مضبوط بنائیں انہوںنے فیصل آباد میں کامیاب ریلی سمیت سبی میں شمولیتی تقریب کی کامیابی پر کارکناں کو مبادک باد پیش کی بعدازاں میر غلام رسول سیلاچی نے سبی میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :