خیبرایجنسی، خاصہ دار فورس کی کارروئی، افغان باشندے سے 9لاکھ سعودی ریال بر آمد، افغان باشندہ گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 20:50

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) خیبر ایجنسی کے علاقے طور خم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے کارروائی کر کے افغانستان جانے والے باشندے سے 9لاکھ سعودی ریال بر آمد کر کے افغان باشندہ کوگرفتار کر لیا ،پولیٹکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس کے جوانوں نے افغانستان جانے والے باشندے سے تلاشی کے دوران 9لاکھ سعودی ریال برامد کئے جس کی مالیت کروڑوں روپے کی ہیں خاصہ دار فورس نے ملز م نعیم شاہ سکنہ افغانستا کو گرفتارکرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا گیا ،جبکہ دوسری طرف پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود کی ہدایات پر طورخم بارڈر پر چیکنگ مزید سخت کر دی