نوشہرہ، ایسوڑی پایان میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، شخص جاں بحق ،ایک زخمی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:53

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) نوشہرہ کے علاقے ایسوڑی پایان میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔موٹر کارکر ڈرائیور موقع سے فرا رہوگیااکوڑہ خٹک پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجمل ولد غلام سرور ساکن اکوڑہ خٹک نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی حمزہ ولد لیاقت علی ساکن ایسوری بالاکے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل4394 نوشہرہ پر چشمی سے ایسوڑی آرہا تھا جب ایسوڑی پایان کے قریب پہنچے تو مخالف سمیت سے آنے والی تیز رفتار ٹو ڈی موٹر کار نمبر سندھ662/ نے ہمیں ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا اور میرا ساتھی حمزہ ولد لیاقت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ موٹر سائیکل بھی مکمل تباہ ہوگئی ۔کار کاڈرائیور گاڑی چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :