ْملتان،پنجاب سمیت ملک بھرمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کابدترین سلسلہ جاری ہے،میاں مقصود احمد

سردی کے موسم میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے،امیر جماعت اسلامی پنجاب

جمعہ 20 جنوری 2017 21:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کابدترین سلسلہ جاری ہے۔بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ گھنٹوں بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔موسم سرما کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ گیس کابحران بھی شدت اختیار کرچکا ہے ۔

سردی کے موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ پوراسال ملک میں بجلی کا بحران تو عوام کی پریشانی کا سبب بنا ہی رہتا ہے لیکن سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کابحران بھی سراٹھا نے لگتا ہے۔اس سال بھی سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس کا بحران بھی شدید ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشرہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

کئی کئی گھنٹوں تک گیس کی عدم دستیابی اور پریشر کم ہونے سے کھاناپکانا ممکن نہیں رہا۔گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑنے سے بچے اور بڑے ناشتہ کئے بغیراسکول اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں۔سردی بڑھنے اور گیس بحران کی وجہ سے لکڑی،کوئلے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے۔بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے لوگوں کے روزمرہ کے معاملات درہم برہم اور زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں متعدد اقسام کے قدرتی ذخائربڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں۔اگران ذخائرسے فائدہ اٹھایاجائے تونہ صرف ملکی ضروریات کوپوراکرسکتے ہیںبلکہ ان کو بیرون ممالک فروخت کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے لیکن حکمرانوں کی نااہلی،عدم توجہی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت ہمارے ان وسائل سے غیر ملکی کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان آج متعدد بحران خاص کر بجلی اور گیس کے بحران میں گھرا ہوا ہی#