ملتان ۔ہسپتال نشتر مسائل کا گڑھ بن گیا،مریض لاتعداد ،سہولیات نا کافی،عوام کا صحت بجٹ میں اضافے کا مطالبہ

جمعہ 20 جنوری 2017 21:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ملتان کاسب سے بڑا ہسپتال نشتر مسائل کا گڑھ بن گیا۔مریض لاتعداد ،سہولیات نا کافی ۔ عوام نے پنجاب حکومت سے صحت کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میںنا صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں جن میںبہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے علاوہ صوبہ سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کے شہروں اور دیہاتوں سے مریضوں کی بڑی تعداد علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آتی ہے ۔

نشتر ہسپتال اپنی صلاحیت سے کئی گنا زیادہ مریضوں کو صحت و علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں سٹاف،ادویات اور بیڈسمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے ۔دور دراز سے آئے مریضوں کو چیک آپ، آپریشن ، ڈائیلیسسز اور ضروری ٹیسٹ کرانے کے لیے کئی کئی ہفتے انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مریض مسلسل اور باقاعدہ علاج کی سہولت نہ ہونے کے باعث جہاں فانی سے رخصت ہو جاتے ہیںجس کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین اور میڈیکل سٹاف میں جھگڑے معمول کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کے مطابق دور دراز کا سفر کر کے جب وہ اپنے مریض کو نشتر لے کر آتے ہیں تو ان کو نہ تو علاج کی بہتر سہولت میسر آتی ہے اور نہ ہی علاج اور ٹیسٹ کے سلسلے میں ہسپتال کے میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرزکی جانب سے کسی قسم کی کو ئی مددیا تعاون حاصل نہیں ہوتابلکہ نشتر ہسپتال کی مشینیں خراب ہیںجس کی وجہ سے ہر طرح کے ٹیسٹ مریضوں کو مہنگے داموں ہسپتال سے باہر سے کر وانے پڑ رہے ہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نا صرف صحت کے بجٹ میں اضا فہ کر یں بلکہ نشتر ہسپتال سمیت تمام سر کاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کے لیے بہتر منصوبہ بندی کریں۔

متعلقہ عنوان :