واٹربورڈ میں پیشہ وارانہ فرائض کی بہتر انجام دہی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، مصباح الدین فرید

میرٹ کے مطابق ٹیموں کی تشکیل کے بعد منتخب کھلاڑیوں کو کھیل کا سامان سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، ایم ڈی واٹر بورڈ

جمعہ 20 جنوری 2017 21:05

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ واٹربورڈ میں پیشہ وارانہ فرائض کی بہتر انجام دہی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ،شعبہ کھیل کی تنظیم نو کی جائے اور میرٹ کی بنیاد پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی سفارش یا اقربا پروری برداشت نہیں کی جائے گی ،میرٹ کے مطابق ٹیموں کی تشکیل کے بعد منتخب کھلاڑیوں کو کھیل کا سامان سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں ،محکمہ جات کی سطح پر بھی ٹیمیں تشکیل دے کر انٹر ڈپارٹمنٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے ،کرکٹ ،فٹبال اور ہاکی کے علاہ باڈی بلڈنگ ،اسکواش ،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس اورایتھلیٹک پر بھی بھرپور توجہ دی جائے تاکہ واٹربورڈ شہریوں کو پانی اور سیوریج کی سہولیات کی فراہمی کی خدمت کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبے میں بھی ترقی کرے اور کھیلوں کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار بہ احسن و خوبی انجام دے ،واضح رہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ نے ادارے کے شعبہ کھیل کی ترقی اور ادارے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے شعبہ کھیل کی تنظیم نو کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،جس کے تحت محمد اعظم خان کو اسپورٹس ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اسپورٹس نے شعبہ کھیل سے وابستہ تمام کھلاڑیوں کوچز اور ٹیم منیجر کو دوبارہ اپنے متعلقہ شعبہ جات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ واٹربورڈ کی کرکٹ ،فٹبال اور ہاکی ٹیموں کی تشکیل نو کے لئے ٹرائلز کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، جو ان دنوں شہر کے معروف اسٹیڈیم میں جاری ہیں منتخب کھلاڑیوں کو واٹربورڈ کی جانب سے کھیلوں کے سامان کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ،جبکہ واٹربورڈ کے سینئر کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں کا کوچ اور منیجر منتخب کیا جائے گا ،انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد واٹربورڈ کی ٹیموں کا شہر اور صوبہ کی سطح کے اعلی کلبوں کے ساتھ مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ،جبکہ ملکی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف ٹورنامنٹس میں بھی واٹربورڈ کی ٹیموں کی شرکت کو ممکن بنایا جائے گا ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر باڈی بلڈنگ ،ٹینل ٹینس کے شعبے میں بھی اداے کا نام روشن کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،اس کے علاوہ ٹیموں کی اعلیٰ تربیت کے لئے ان کے انٹر ڈپارٹمنٹ مقابلے آسٹروٹرف اور سینتھیٹک ٹرف پر بھی منعقد کرانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ،انٹر ڈپارٹمنٹ سطح پر ٹیموں کو تشکیل دے کر ٹورنامنٹس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں امید ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کی خصوصی توجہ کے باعث واٹربورڈ مختلف کھیلوں میں اپنے اعزازات کا نہ صرف دفاع کرے گا بلکہ کھوئے ہوئے اعزازات واپس بھی حاصل کرے گا

متعلقہ عنوان :