مانسہرہ میں 10 سالہ شوہر نے 5 سالہ بیوی کو طلاق دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 21:14

مانسہرہ میں 10 سالہ شوہر نے 5 سالہ بیوی کو طلاق دے دی

مانسہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) مانسہرہ میں 10 سالہ شوہر نے 5 سالہ بیوی کو طلاق دے دی ہے. تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں 3 سال قبل جرگے کے حکم پر وٹا سٹہ کے تحت 7 سالہ بچے اور 2 سالہ بچی کا نکاح کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بچے کی بہن اور بچی کے بھائی کے درمیان شادی کروائی گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں کو کم سن ہونے کے باوجود وٹا سٹہ کے تحت نکاح کے رشتے میں باندھ دیا گیا۔ تاہم اب 10 سالہ بچے کی بہن نے اپنے شوہر سے طلاق حاصل کرلی ہے جس کے بعد جرگے کے حکم پر اس نے اپنی 5 سالہ بیوی کو طلاق دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :