کئی مشہور غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 21:19

کئی مشہور غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کئی مشہور غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد اب شائقین کرکٹ اس کے دوسرے ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جو 5فروری سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں شروع ہوگا ،پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5مارچ کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میںکھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں سے ان کی پاکستان آمد کے بارے میں پوچھا جائے گا اور جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کریں گے ان کی جگہ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک ڈرافٹ کے ذریعے فائنل میں پہنچے والی ٹیموں میں شامل کرلیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کائل ایبٹ ، رائلی روسوو ،برطانوی اوپنر جیسن روئے سمیت بہت سے دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :