گل انداز عباسی مر حوم نے بحیثیت امیر ضلع جماعت اسلامی کی دعوت اسلام آباد سمیت اس پورے خطہ پوٹھوار کے گلی کو چے اور ہر فرد تک پہنچائی اور زندگی کی آخری سانس تک اقامت دین کی جہدو جہد جاری رکھی ، مر حوم نے اپنی پوری زندگی ظلم و استحصال کے خلاف جہاد کیا انکی پوری زندگی جہد مسلسل کی عملی تصویر تھی پاکستان میںاسلامی نظام کا نفاذ اُن کی زندگی کی سب سے بری خواہش تھی

جماعت اسلامی کے سابق امیر گل انداز عباسی کے تعزیتی ریفرنس سے میاں محمد اسلم اور زبیر فاروق خان کا خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے سابق امیر اور خطہ پوٹھوار کے معروف شخصیت گل انداز عباسی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ گل انداز عباسی مر حوم نے بحیثیت امیر ضلع جماعت اسلامی کی دعوت اسلام آباد سمیت اس پورے خطہ پوٹھوار کے گلی کو چے اور ہر فرد تک پہنچائی اور زندگی کی آخری سانس تک اقامت دین کی جہدو جہد جاری رکھی ، مر حوم نے اپنی پوری زندگی ظلم و استحصال کے خلاف جہاد کیا انکی پوری زندگی جہد مسلسل کی عملی تصویر تھی پاکستان میںاسلامی نظام کا نفاذ اُن کی زندگی کی سب سے بری خواہش تھی۔

جمعہ کو امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد زبیر فارو ق خان کی زیر صدارت منعقد ہو اجس کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم تھے ،جبکہ تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد رحمن ، امیر جماعت اسلامی کو ہسار سجاد احمد عباسی ، این اے پچاس سے سابق اُمیدوار قومی اسمبلی محمد سفیان عباسی ، گل رحمن ، زرین قریشی ، ملک ظہیر ، کامران عباسی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے گل انداز عباسی کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاکہ گل انداز عباسی مر حوم نے بحیثیت امیر ضلع جماعت اسلامی کی دعوت اسلام آباد سمیت اس پورے خطہ پوٹھوار کے گلی کو چے اور ہر فرد تک پہنچائی اور زندگی کی آخری سانس تک اقامت دین کی جہدو جہد جاری رکھی ۔

انھوں نے کہا مر حوم نے اپنی پوری زندگی ظلم و استحصال کے خلاف جہاد کیا انکی پوری زندگی جہد مسلسل کی عملی تصویر تھی پاکستان میںاسلامی نظام کا نفاذ اُن کی زندگی کی سب سے بری خواہش تھی،میاں محمد اسلم نے کہا وہ اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے اپنی زندگی وقف کرنا چاہتے تھے او رزندگی کا ہر لمحہ آخری سانس تک اسی نصب العین کے حصول کے لیے ہر ممکن طورپر استعمال کیا۔

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا گل انداز عباسی نے مختصر ٹیم اور محدود وسائل کے ساتھ پنے کام کا آغاز کیا اور اسلام آباد کے ہر گلی کو چے میں جماعت اسلامی کی تنظیم کو قائم کیا، انھیں کی شابہ روز محنت کے باعث جماعت اسلامی اسلام آباد میں نا قابل تسخیر ہوئی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان گل انداز عباسی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہو ئے جماعت اسلامی کے کام کو اسلام آباد کے ہر گھر تک پہنچائیں،انھوں نے کہا گل انداز عباسی کو اپنی ترجیحات کا ٹھیک ٹھیک اندازہ تھا اور اولین ترجیح دعوتِ دین کی جدوجہد تھی۔ وہ ایک مطمئن نفس کے مالک تھے اور ساری زندگی کوئی ترغیب، لالچ یا خوف انہیں اپنے نصب العین سے ہٹانہ سکی۔(ع ع)