اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کا ٹریفک پولیس کے ہمراہ لیویز چیک پوسٹ پر ناکہ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر درجنوں گاڑیاں ،موٹرسائیکل تھانے میں بند

جمعہ 20 جنوری 2017 21:23

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کا ٹریفک پولیس کے ہمراہ لیویز چیک پوسٹ پر ناکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر درجنوں گاڑیاں ،موٹرسائیکل تھانے میں بند کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ لیویز چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر درجنوں کمسن منچلے نوجوانوں کی گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیا تاکہ دوران سفر مختلف گاڑیوں کے کاغذات ،لائسنس روڈ پرمٹ ،منٹینس سرٹیفیکٹ کی چیکنگ کی گئی ہے اور موٹر وہیگل آرڈر ینس کے بارویں شیڈول کے تحت کاروائی کرتے ہوئے تمام اقسام کی خلافورزیوں کیخلاف مقررکردہ جرمانے عائد کیے گئے ہیں تاکہ دودرجن سے زائد گاڑیوں کے کالے شیشوں اور غیرقانونی نمبر پلیٹوں کو بھی اُٹار دیا گیا ہے جنہیں موقع پر ہی تلف کردیاگیا ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی ہدایت پر پولیس اور لیویز فورس نے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا آپریشن تیزکردیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جگہ جگہ ناکے لگا کر کاروائیاں کی جارہی ہے گزشتہ ہفتے میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چلان کیے گئے ہیں اور سینکڑون گاڑیوں سے کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس بھی اتار دئے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ غذر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے غذر میں کمسن سڑکوں کیطرف سے ڈرائیونگ کا رجحان کافی بڑھتا جارہاتھا جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بنتے جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :