دیامر میں ڈیم معاوضے ملنے کے بعد گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے چلاس شہر بازاروں میں ٹریفک رش کے باعث ٹریفک معمول بن گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 21:24

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) دیامر میں ڈیم معاوضے ملنے کے بعد گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے چلاس شہر بازاروں میں ٹریفک رش کے باعث ٹریفک معمول بن گیا ، بازار وقریبی سائٹ سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ جہاں ٹریفک کی روانی کو متاثر کر رہا ہے وہاں تاجروں اور راہگیروں ،سکول کے بچوں کو بھی سڑک کراس کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

چلاس کے عوامی سماجی تاجر حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو میں مطابہ کیا کہ چلاس میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بندوبست کیا جائے ، ٹریفک پولیس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، چلاس شہر گردونواح میں بجلی کے بحران سنگین ہونے سے 36گھنٹوں سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ چکا ہے ، شہری گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں ،ا نتظامیہ دیامر ، محکمہ برقیات صورتحال کا نوٹس لیں ۔ ( م ن)

متعلقہ عنوان :