چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کراچی میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی خبر پر از خود نوٹس، آئی جی سندھ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

جمعہ 20 جنوری 2017 21:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینکنے کی خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سی48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے حوالے چھپنے والی رپورٹس پرلیا، جن میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے چھ سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے کورنگی ندی میں پھینک گئے، بچی کوندی سے نکالنے کے بعد انتہائی نازک حالت میں سول ہسپتال کراچی پہنچانے کے بعد علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی گئی اوربعد میں آئی سی یو میں منتقل کردیاگیا۔

یاد رہے کہ ملزمان نے وحشیانہ برتا ئوکے بعد بچی کو مردہ سمجھ کر کورنگی کی ندی کے قریب پھینکاتھا۔ بچی کے چہرے ، گلے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دھار آلے سے وار کرکے مارنے کی کوشش کی گئی۔