شریف برادران ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں ،ْہمارے 4 مطالبات مان لئے تو بچ نہیں پائیں گے ،ْبلاول بھٹو زر داری

کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور پاناما لیکس سب سے بڑا اسکینڈل ہے ،ْنواز شریف کو بھاگنے نہیں دینگے ،ْ کارکنوں سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 21:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ شریف برادران ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ہمارے 4 مطالبات مان لئے تو بچ نہیں پائیں گے۔فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور پاناما لیکس سب سے بڑا اسکینڈل ہے، شریف برادران ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر اپوزیشن کا قانون پاس کر لیا تو بچ نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کا دارومدار زراعت پر ہے لیکن ملکی زراعت کا شعبہ تباہ ہو رہا ہے، ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اورغریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، حکمران ملک کے اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپپا پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ لاہور سے فیصل آباد تک پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ثابت کردیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی زندہ ہے، ہمیں اپنے نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کرنی ہے اور پورے ملک کو دکھانا ہے کہ غریبوں کے لیے بھی کوئی جماعت موجود ہے۔