نیب کی کارروائی، فراڈ کیس کا مرکزی ملزم سرکاری افسر دھر لیاگیا ،مقدمہ درج

جمعہ 20 جنوری 2017 21:58

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وہاڑی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سرکاری افسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں نیب حکام نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران فراڈ کیس میںمطلوب مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیاہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم شاہد علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر بتایا جارہا ہے،جس پر 55 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :