سوئی ناردرن صارفین کی شکایات پراوگرا کے فیصلوں پر مکمل عمل نہیں کرتی ،ْترجمان اوگرا

اوگرا کے فیصلوں پرعملدرآمد سوئی ناردرن پرقانونی طور پر لازم ہے ،ْ ایم ڈی سو ئی نادرن کو خط

جمعہ 20 جنوری 2017 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ترجمان اوگرانے کہا ہے کہ سوئی ناردرن اپنے صارفین کی شکایات پراوگرا کے کئے گئے فیصلوں پر مکمل طور پرعمل نہیں کرتی،غیر ضروری تاخیر صارفین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے اپنے فیصلوں پرعملدرآمدکی صورتحال بہترکرنے کے لیے ایم ڈی سوئی ناردرن کو خط بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اوگرا کے فیصلوں پرعملدرآمد سوئی ناردرن پرقانونی طور پر لازم ہے۔ صارفین کی جانب سے اوگرا کے فیصلوں پرکارروائی کی شکایت کی جاتی ہے لیکن شکایات کے معاملات میں مقررہ وقت میں جواب نہ آنا غیرسنجیدہ رویہ ہے۔

متعلقہ عنوان :