پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ ایوارڈ تقریب
پاکستان کے میری ٹائم مفاد کے تحفظ خصوصا سی پیک کے آغاز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک مضبوط اور موثر بحری فوج از حد ضروری ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسپیشل فورسز کا قیام اور ان کی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنا ضروری ہے ، تقریب سے خطاب
جمعہ 20 جنوری 2017 22:37
(جاری ہے)
وائس چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ ساحلی پٹی پر ہونے والی تبدیلیوں اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاک میرینز کی صلاحیتوں میں اضافے اور بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسپیشل فورسز کا قیام اور ان کی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنا بے حد ضروری ہے،اسی طرح درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاک میرینز اور اسپیشل فورسز کی جنگی استعداد بڑھانے پر بھی زور دیا۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں وائس ایڈمرل وسیم اکرم نے 2016 کے دوران کوسٹل کمانڈ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ مختلف آپریشنز میں حصہ لینے کے علاوہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ نے ساحلی علاقوں میں مفت طبی کیمپ اور تعلیمی سہولیات فراہم کر کے سول ملٹری تعلقات کی بہتری کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے 2016 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں ایفشنسی شیلڈز بھی تقسیم کیںمزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.