آئی جی سندھ کا پی آئی بی کی حدود میں منشیات کیمبینہ فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر نوٹس، انکوائری رپورٹ طلب

جمعہ 20 جنوری 2017 22:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانہ پی آئی بی کی حدود میں منشیات کی مبینہ فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انہوں نے ڈی آئی جی ایسٹ سے خبر کے مندرجات پر تفصیلی وضاحت اور انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ انتہائی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کی بدولت مرکتب ٹہرائے جانے والے پولیس افسران، اہلکاروں اور بالخصوص ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور تھانہ انٹیلی جنس افسر کے خلاف سخت قانونی اور محکمہ کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری میں تھانہ انٹیلی جنس، علاقہ گشت اور پکٹنگ پر مامور اہلکاروں سمیت دیگر اسٹاف کے بیانات کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایات جاری کیں کہ منشیات، جوئے اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف اسپیشل برانچ پولیس کی ورکنگ کو مزید غیر معمولی بنایا جائے تاکہ ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف تمام کارروائیوں کو کامیاب اور موثر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :