لاڑکانہ میں پولیس اور رینجرز کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر ریہرسل

جمعہ 20 جنوری 2017 22:45

لاڑکانہ۔ 20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) لاڑکانہ میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر ریہرسل کی گئی جس میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں سمیت افسران نے شرکت کی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ عملہ بھی موجود تھا۔ ریہرسل کے دوران ریلوے اسٹیشن کو سیل کرکے آسپاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جو دو گھنٹوں تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی لاڑکانہ یار محمد رند نے کہا کہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے ریہرسل کا مقصد ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون آپریشن جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو آپریشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :