قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھربیراج کا دورہ کیا

جمعہ 20 جنوری 2017 22:45

سکھر۔ 20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے جمعہ کے روز سکھربیراج کا دورہ کیااور وہاں تعمیر و مرمت کی ضروریات کا جائیزہ لیا۔ اس موقع پرمحکمہ ایری گیشن کے افسران کی جانب سے انہیں سکھر بیراج کی صورتحال پانی کی آمد و بھل صفائی سالانا انسپکیشن اور نہروں کی بابت تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سکھربیرا ج کے دورہ کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکھربیراج اپنی مدت سے 35سال پرانا ہے ، بیرا ج کی تعمیر نو ہونا چاہیئے۔انہوںنے کہا کہ سکھر بیراج کی تعمیر نو اور مرمت کے سلسلہ میں پیشرفت جاری ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہمار ے مطالبات پیپلز پارٹی کے نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیں، یہ مطالبات کسی کے خلاف نہیں پاکستان کی بہتری کیلئے ہیں، ہم نے رابطہ مہم شروع کر دی ہے ۔انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کی مدت کو پانچ برس سے گھٹا کر چار سال کرنے کیلئے قانون سازی کی حمایت کرے۔